the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نظام آباد۔ 21۔ دسمبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کے مطابق 23 اور 24 دسمبر کو 2 روزہ اردو فیسٹیول یونیورسٹی کیمپس ڈچپلی میں صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔ دو روزہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کی صدارت پروفیسر محمد اکبر علی خان وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی شرکت کریں گے۔ عابد رسول خاں صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن‘ ممتاز ادیب محقق و نقاد ڈاکٹر سید تقی عابدی کناڈا‘پروفیسر آر لمبادری رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی‘ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری



اردو اکیڈیمی آندھراپردیش مہمانان خصوصی ہوں گے جبکہ پروفیسر ایم دھرما راج پرنسپل یونیورسٹی کالج‘ طاہر بن ہمدان صدر ضلع کانگریس‘ ڈاکٹر شجاعت علی راشد اسوسی ایٹ پروفیسر مولانا آزاد یونیورسٹی اعزازی مہمانان ہوں گے۔ ڈاکٹر سید تقی عابدی بعنوان ’’کیا یہ فیض شناسی کا دور ہے؟‘‘ لکچر دیں گے۔ ڈاکٹر سید تقی عابدی کی کتاب ’’فیض شناسی‘‘ کی پروفیسر اکبر علی خاں رسم اجراء انجام دیں گے۔ ڈاکٹر اطہر سلطانہ خیر مقدمی تقریر کریں گی۔ ڈاکٹر موسیٰ اقبال اسسٹنٹ پروفیسر شکریہ ادا کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.